2 جولائی 2013 - 19:30
سيد عزت اللہ ضرغامي: آئي آرآئي بی کي نشريات بند کرنے پر مغرب پرتنقيد

ايران کے قومي نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کے سربراہ نے کہا کہ اس ادارے کے ساتھ جن سيٹيلائٹ کمپنيوں کے معاہدے ہيں قانوني اعتبار سے ان کے لئے لازمي ہے کہ ايراني ٹي وي چينلوں کو سروس ديں ـ

ابنا: سيد عزت اللہ ضرغامي نے منگل کے روز ايک انٹرويو ميں ايراني ٹي وي چينلوں کي نشريات کچھ سيٹيلائٹ سے بند ہو جانے کے بارے ميں کہا کہ اس سلسلےميں مغرب اور سامراجي طاقتوں نے جو اقدامات انجام ديئے ہيں اس کي وجہ يہ ہے کہ ان کے اندروہ بات سننے کي طاقت نہيں ہے جو مختلف اور ان کے خلاف ہو ـ  سيد ضرغامي نے کہا کہ قانون کے مطابق سيٹيلائٹ کمپنيوں کے لئے لازمي ہے کہ ايراني ٹي وي چينلوں کو اپني سروس ديں  ـ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے قانوني کوششيں جاري ہيں ـ  ياد رہے کہ مغرب کي کچھ سيٹيلائٹ کمپنيوں نے ايران کے اہم ٹي وي چينلوں کو پہلي جولائي سےسروس دينا بند کر ديا ہےـ   ہاٹ برڈ، بي تھرٹي، يوٹل سيٹ سي ٹوينٹي فائيو، يوٹلسيٹ ،ايٹ ويسٹ، انٹل سيٹ ٹوينٹي، گيليکسي نائنٹي اور آپٹس ڈي ٹو نے ايران کے انگريزي زبان کے چينل پريس ٹي وي کي نشريات بند کر دي ہيں ـ  يہ ايک طرح کا سياسي اقدام ہے جس کامقصد آزاد ذرائع ابلاغ کي آواز کو دبانا اور علاقے کے اہم واقعات سے عوام کو مطلع کرنے کي روش ميں رخنہ اندازي کرنا ہےـ  مغربي ممالک اور صيہونزم مشترکہ طور پر اس سازش ميں ملوث ہيں- ...../169