1 جولائی 2013 - 19:30
مصر ، حالات کی خرابی میں صہیونی ہاتھ

مصر کے حالات میں صہیونی ریاست کا ہاتھ صاف دکھائي دیتا ہے۔

ابنا: یہ امر صہیونی پارلیمانی رکن کے اس بیان سے ظاہر ہے کہ اسرائیل مصر کی  انٹلجنس اور فوج کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔قدسنا نیوز کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ کے رکن فواد بن الیعازر نے کہا ہےکہ اسرائيل مصر کی فوج اور انٹلجنس سے مستقل رابطے میں ہے اور مصری صدر کے خلاف مظاہرے اور احتجاج شروع  ہوچکے ہیں اور مصر اب داخلی جنگ کے دہانے پر آچکا ہے۔اس صہیونی عنصر نے کہا ہےکہ اب مصر کے پاس دوسرا کوئي راستہ نہیں ہے۔ ادھر اخوان المسلمین نے کہا ہےکہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے عناصر ملک کےحالات خراب کرنے کےذمہ دار ہیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ مصر کے وزیر اعظم نے بھی اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔...../169