ابنا: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے مسلم لیگ نوازکی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے اور دہشت گردوں کو نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد حوصلہ ملا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رکھے گئے غریب سرکاری ملازمین کونوکریوں سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ بڑھا کر بدترین مہنگائی کی گئی تو دوسری طرف غریبوں کو سرکاری ملازمتوں سے نکال کر انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے جا رہے ہیں۔ حکومت ابھی تک دہشت گردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی وضع نہیں کر سکی اور طالبان دہشت گردوں کو حکومت کے اقدامات سے حوصلہ ملا ہے۔
.......
/169