ابنا: برونائی میں آسیان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پرپاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیزاور ہندوستان کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں جامع مذاکرات کا سلسلہ تیز کرنے، اعتماد سازی اور جامع مذاکرات کی رفتاری بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں طرف کے عوام رابطوں میں تیزی کے خواہش مند ہیں ۔ہندوستان کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان سے قیدی مچھیروں کا معاملہ انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ کی برسراقتدار آنے والی نئی حکومت کے بعد برونائی میں دونوں ملکوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہواہے۔...../169
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436066
پاکستان اور ہندوستان نے جامع مذاکرات پر تاکید کی ہے ۔