ابنا: کوئٹہ کے دلخراش واقعہ کے خلاف آج بھی پورے پاکستان میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اوراحتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ کوئٹہ میں شھداکی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جا رہی ہے اور مختلف مذھبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے واقعہ کی مزمت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ درجنوں چوکیوں کے باجود حملہ آور کس طرح امام بارگاہ تک پہنچا، انہوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ہزارہ ٹاوٴن کے محلہ علی آباد کے بلخی چوک پر واقع امام بارگاہ ابو طالب میں نماز مغربین کے اختتام پر ایک خودکش حملہ آور نے روکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جب اسے روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، عینی شاہدین کے مطابق اس کے ہاتھ میں دستی بم بھی تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
.......
/169