اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاخباریہ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ شام میں سر گرم دھشت گردی گروہ جبہۃ النصرہ کا کمانڈر ’’ بن لادن شام‘‘ ہلاک ہو گیا ہے۔دھشتگردوں کا یہ کمانڈر جس کا اصلی نام ’’ الشحوار‘‘ ہے پر بن لادن شام کے عنوان سے مشہور ہے شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں کار بم دھماکے کے زیر اثر ہلاک ہو گیا ہے۔تاھم النصرہ کی رسمی سائٹ نے اس خبر کی تائید و تردید نہیں کی ہے۔القاعدہ سے وابستہ جبہۃ النصرہ دھشتگردی گروہ نے شام کے قبضہ کردہ تمام علاقوں میں اپنے کمانڈروں کو امیر بنا کر ان کی سربراہی میں لشکر بھیج رکھا ہے۔اس سے قبل بھی النصرہ کے دو کمانڈر ’’ابو ولید‘‘ القصیر میں او’’ر ابو علی الجولانی‘‘ حمص کے علاقے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جون 2013 - 19:30
News ID: 435702
شام میں سر گرم دھشت گردی گروہ جبہۃ النصرہ کا کمانڈر ’’ بن لادن شام‘‘ ہلاک ہو گیا ہے۔