ابنا: ہزارہ ٹاون کے علاقے علی آباد میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں اب تک ۳۰ افراد کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں جب کہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد بھی اسپتالوں میں لائی گئی ہے ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 2 لاشیں سول اسپتال جبکہ 17 بی ایم سی لے جائی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو خریداری میں مصروف تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور ایک عورت تھی۔ پہلا دھماکہ بازار جبکہ دوسرا دھماکہ امام بارگاہ کے نزدیک کیا گیا۔
ایک روز میں دو دھماکے حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہیں یہ کہنا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
صدر زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
شیعہ علما کونسل کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا اور علامہ ساجد نقوی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دے۔
مزید تفصیلات موصول ہونے پر فراہم کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲