ابنا: یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ نے امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے دفاتر کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی خبروں کے بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے امریکہ کی طرف سے یورپی ممالک کی جاسوسی پر یورپی یونین کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔پورپی پارلیمان کے سربراہ مارٹن سکلز نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ امریکہ نے یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی ہے تو اس کا امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر گہرا اثر پڑے گا۔ ایک جرمن میگزین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن ایک ایسی دستاویز منظرِ عام پر لائے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی حکومت نے یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی۔ جرمنی کے اشپیگل میگزین کے مطابق امریکی قومی سکیورٹی ایجنسی کے ستمبر دو ہزار دس کے ایک خفیہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایجنسی نے کس طرح یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی۔میگزین کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن یہ دستاویز منظرِ عام پر لائے ہیں۔دستاویز یہ بھی بتاتا ہے کہ حکام نے واشنگٹن میں اور اقوام متحدہ کی عمارت میں یوپی یونین کے دفاتر میں اندورنی کمپیوٹر نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی۔میگزین کے مطابق دستاویز میں یورپی یونین کو واضح طور پر نشانہ بنایاگیا ہے۔......./169
29 جون 2013 - 19:30
News ID: 435398
یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ نے امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے دفاتر کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی خبروں کے بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے امریکہ کی طرف سے یورپی ممالک کی جاسوسی پر یورپی یونین کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔