29 جون 2013 - 19:30
دمشق؛ صوبہ ریف میں ۱۰۰ دھشتگردوں کی ہلاکت

شام کی فوج نے دمشق کے صوبہ ’’ریف‘‘ میں ۱۰۰ دھشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ ریف میں ’’جویر‘‘ کے علاقے میں تقریبا ۱۰۰ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد ’’ الکہرباء‘‘ کے علاقے میں کمین لگائے ہوئے تھے کہ شامی فوج نے انہیں اپنے شدید حملات کا نشانہ بنا کر سب کو موقع پر ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق فوجی ایئرپورٹ ’’ دیر الزور‘‘ پر حملہ کرنے والے دو مسلح افراد ’’ احمد جدعان‘‘ اور ’’عمر السفرانی‘‘ کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲