29 جون 2013 - 19:30
عقیدہ مہدویت کو دنیا کے تمام مذاہب تسلیم کرتے ہیں، علامہ سخاوت قمی

ملتان میں جشن نور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف خطیب کا کہنا تھا کہ ظہور امام مہدی(ع) کا ذکر ہمارے نبی (ص) سے قبل زبور اور انجیل میں بھی موجود ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و معروف خطیب اہلبیت علامہ سخاوت حسین قمی نے کہا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کی شخصیت کو دنیا کے تمام مذاہب تسلیم کرتے ہیں اور اپنے اپنے عقیدے کے مطابق کہتے ہیں کہ ایک شخص آئے گا جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے امام بارگاہ شاہ گردیز ملتان میں ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور (امن) کے زیراہتمام منعقدہ جشن نور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سخاوت قمی کا مزید کہنا تھا کہ عقیدہ مہدویت کو دنیا کے تمام مذاہب تسلیم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ظہور امام مہدی (ع) کا ذکر ہمارے نبی (ص) سے قبل زبور اور انجیل میں بھی موجود ہے اور اُن انبیاء کی حسرت تھی کہ ہم اُس منجی کے زمانے کو پائیں۔ ہمارے انتظار کی شدت اُسی طرح کی ہونی چاہیے جتنا بڑا کام اُس نے دنیا میں انجام دینا ہے۔...../169