29 جون 2013 - 19:30
صدر مرسی کے خلاف مظاہروں کی بڑے پیمانے پر دعوت

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے مصری عوام کو صدر محمد مرسی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے مصری عوام کو صدر محمد مرسی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر مرسی نے مصری عوام کے انقلاب کو اغوا کرکے ناکام بنادیا ہے انھوں نے کہا کہ مرسی عوامی انقلاب کے اہداف سے دور ہوگئے ہیں جن لوگوں نے مرسی کو صدر بنیا وہی اسے اقتدار سے الگ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ مصر میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے قبل از وقت انتخچابات بہت ضروری ہوگئے ہیں۔ مصری عوام آج مرسی کے خلاف ایک بڑی ریلی میں شرکت کریں گے۔
.......
/169