29 جون 2013 - 19:30
قطر کے سابق امیر، بشار اسد کو ہٹانے کے بجائے خود ہی قربانی کاشکارہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے قطر میں شام کے دشمن ممالک کےاجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے سابق امیر کو القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا تاوان ادا کرنا پڑا اورشام کے بشار اسد کو ہٹانے کے بجائے قطری امیر کو اپنے ہی اقتدار سے ہاتھ منہ دھونا پڑگيا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے قطر میں شام کے دشمن ممالک کےاجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے سابق امیر کوشام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا تاوان ادا کرنا پڑا اورشام کے بشار اسد کو ہٹانے کے بجائے قطری امیر کو خود ہی اپنے اقتدار سے ہاتھ منہ دھونا پڑگيا۔انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام محاسبات غلط ثابت ہوگئے اور شامی عوام اپنی فوج اور اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لئے میدان میں وارد ہوگئے جس کی بنا پر  شام کےدشمنوں کے تمام شوم منصوبے نقش بر آب ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حامی عربوں کو شام میں زبردست شکست کا سامنا ہے  اور امریکی ہتھیار بھی انھیں شکست سے بچا نہیں سکتے ۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے جو آگ شام میں شعلہ ور کی ہے وہ مغربی ممالک کے دامنگیر بھی ہوجائےگی۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بعض علاقوں کو امریکہ نے افغانستان بنادیا ہے اور امریکہ،  اسرائیل اور بعض علاقائی عرب ممالک شام کے خلاف گھناؤنی  سازش میں ملوث ہیں اور شام کے خلاف شیطانی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔...../169