ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اورپاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان آج اسلام آباد میں باضابطہ مذاکرات ہونگےجس میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔برطانوی وزیراعظم اپنے دورہ پاکستان میں کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف برطانوی مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے۔ اس سے قبل کل رات برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نےپاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 جون 2013 - 19:30
News ID: 435294
پاکستان اور برطانوی وزراء اعظم کے مابین آج باضابطہ مذاکرات ہونگے۔