اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی مفتی یوسف قرضاوی کے اختلاف انگیز فتووں کے رد عمل میں بوسنیا اور ہرزیگوینا میں اسلامی کمیونٹی کے صدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قرضاوی کو نااہل شخص قرار دیا ہے اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے غیر مناسب اور نااہل افراد کے فتووں پر عمل کر کے اسلامی سماج میں فرقہ واریت کی جنگ چھیڑنا غیر معقول بات ہے۔یہ بیان جو ۲۷ جون بروز جمعرات کو جاری کیا گیا اور جمعہ کے دن نماز جمعہ کے خطبوں میں بوسنیا اور ہرزیگوینا کی تمام مساجد میں پڑھا گیا اس میں آیات قرآنی اور احادیث نبوی(ص) کی روشنی میں تاکید کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شام کے بحران کے سلسلے میں اپنی شرعی اور اخلاقی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہوں اور اس ملک میں قتل و غارت کی روک تھام کر کے امن و سکون کو دوبارہ لوٹانے کے لیے فوری اقدام کریں۔سرائیوو سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں آیا ہے : ہم تمام مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ قرآنی اصولوں اور رسول اسلام (ص) فرمائشات کی بنیاد پر اپنی تکالیف پر عمل پیرا ہوں اور محبت اور مودت کی بنیاد پر اسلامی سماج میں امن و سکون کی فضا قائم کریں۔ اور مسلمانوں کے خلاف دشمن کے منصوبوں میں شریک نہ ہوں اس لیے کہ فتنوں کی آگ کو ہوا دینا دستورات الہی اور سنت نبوی(ص) کے خلاف ہے۔اس بیان میں مزید آیا ہے: پوری دنیا کے مسلمان علماء شام میں فتنہ و فساد کے علل و اسباب کو پہچان کر ان کی بیخ کنی کریں اور خبردار رہیں کہ کبھی ان کے فتوے روئے زمین پر مسلمانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کا باعث نہ بنیں۔ اور دوسروں کا آلہ کار بن کر شام میں بحران کو مزید نہ بھڑکائیں۔اس بیان کے دوسرے حصے میں تکفیری مفتی یوسف قرضاوی کے فتووں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے: اس طرح کے نا اہل اور غیر مناسب افراد کی باتوں میں آکر اسلامی سماج میں فرقہ واریت اور فتہ و فساد کی آگ پھیلانا نامعقول اور ناجائز ہے۔واضح رہے کہ سلفی مفتی یوسف قرضاوی نے گزشتہ ہفتے پیر کو سرائیوو میں ہونے والے یورپ فتویٰ کونسل کے تئیسویں اجلاس میں ایک بار پھر مسلمانوں کو شام میں حکومت کے خلاف جھاد کرنے کی دعوت پر تاکید کی۔بوسنیا کے امن پسند عوامی افکار کو قرضاوی کی ان باتوں سے خدشہ لاحق ہوا کہ سلفیوں کی اس طرح کی تبلیغات اس بات کا باعث بن سکتی ہیں کہ چیچنیا اور دوسرے مغربی ممالک کے جوانوں کی طرح اس ملک کے جوان بھی دھوکے میں آکر شام میں حکومت کے خلاف جھاد کے نام پر لڑنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ لہذا جوانوں کے نزدیک شیخ قرضاوی کے فتووں کی حقیقت کو واضح کرنے کے لیے اس ملک کی اسلامی کمیونٹی کے صدر نے یہ بیان جاری کر کے نسل جوان اور مسلمانوں کو سلفی پروپیگنڈوں سے متنبہ کیا ہے۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ ابھی شیخ قرضاوی سرائیوو میں ہی تھے کہ یہ بیان ملک بر کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران قرائت کیا گیا جو اس ملک کے مسلمانوں کی شجاعت کا ایک نمونہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435146
صہیونی مفتی یوسف قرضاوی کے اختلاف انگیز فتووں کے رد عمل میں بوسنیا اور ہرزیگوینا میں اسلامی کمیونٹی کے صدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قرضاوی کو نااہل شخص قرار دیا ہے۔