ابنا: لوگ بڑھتي ہوئي کشيدگي اور اس خوف سے کہ تيس جون کو صدر مرسي کے حاميوں کے مجوزہ ملين مارچ سے حالات بدتر ہوسکتے ہيں، سپرمارکٹوں اور دکانوں سے کھانے پينے کي اشيا جمع کررہے ہيں -رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ قاہرہ ميں کھانے پينے کي دکانوں پر لوگوں کا ہجوم اورلمبي لمبي لائنيں ديکھي گئي ہيں -اس رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ پٹرول پمپوں پر بھي گاڑيوں کي لمبي لائنيں ديکھي گئي ہيں -اس کے ساتھ ہي بينکوں اور اے ٹي ايم کے مراکز پر بھي لوگوں کي لائنيں نظر آئي ہيں اور يہ صورت حال اس وجہ سے ہے کہ لوگ سمجھتے ہيں کہ صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين ميں تصادم خطرناک شکل اختيار کرسکتا ہے -يا در ہے کہ مصر ميں صدر مرسي کے حامي اور مخالفين دونوں ہي تيس جون کو ملک گير مظاہروں کي تياري کررہے ہيں جبکہ بدھ کو شہر المنصورہ ميں جھڑپوں ميں ايک سو ستر افراد زخمي ہوگئے ہيں - صوبہ الشرقيہ ميں بھي صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان جھڑپوں ميں درجنوں افراد زخمي ہوئے ہيں -......./169
27 جون 2013 - 19:30
News ID: 434745
مصر ميں کشيدگي بڑھنے کے بعد لوگوں نے کھانے پينے کي اشياء جمع کرنا شروع کرديا ہے-