ابنا: دہشت گردی کا یہ واقعہ دمشق میں واقع ایک چرچ کے باہر پیش آیا جہاں پر چرچ کے باہر کھڑی ایک کار میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ دھماکے سے چار افراد کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں مگر اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گذشتہ روز بھی ایک عیسائی عام شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اہم موضوع بنی ہوئی تھی جس کو اسکے ساتھی سمیت تکفیری دہشتگرد گروہ نے حکومت سے ہمدردی کے جرم میں سینکڑوں افراد کے سامنے بے دردی سے ذبح کر دیا تھا۔
شام کے فوجی ذرائع نے اس ملک کے جنوب مغرب میں شامی فوجیوں کی ایک کاروائی میں دسیوں دھشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے ۔ شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آج اس ملک جنوب میں واقع درعا کے الشبرق ، صیصون اور طفس کے علاقوں میں شامی فوج کی کاروائی میں النصرہ گروہ کے دسیوں دھشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ شام کے فوجی ذرائع نے اسی طرح اس ملک کے مغرب میں لاذقیہ کے شمال میں النصرہ گروہ کے کئی سرغنوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے ۔
.......
/169