ابنا: مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے گذشتہ روز مصر میں شدت پسند وھابیوں کے ہاتھوں متعدد شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔اس مرجع تقلید نے وھابی شدت پسندوں کے ہاتھوں مصر کے بعض مسلمانوں کی شھادت پر گہرے افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: تمام مسلمانوں پر لازمی ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے اور اسلام کا چہرہ مسخ کرنے والی جنایتوں کے مقابل ھرگز خاموش نہ رہیں اور اپنی نفرت کا اظھار کریں ۔ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں تاکید کی: توقع کی جاتی ہے کہ علمائے الازهر، مصر میں شیعہ کشی کے خلاف سخت رد عمل کا اظھار کریں گے ۔......./169
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434357
سرزمین قم کے نامور مرجع تقلید آیت الله نوری همدانی نے مصر میں شدت پسند وھابیوں کے ہاتھوں متعدد شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے علمائے الازھر سے اس جنایت کے خلاف سخت رد عمل کا اظھار کرنے کی تاکید کی ۔