ابنا: ریپبلکن پارٹی نے امریکہ کی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستی کے حق میں فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے وفاقی قانون کو غیر آئینی قرار دیا ہے جس کے تحت شادی صرف مرد اور عورت کے درمیان ہی ہوتی ہے۔امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہم جنس شادیوں کو وہی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے جو ایک مرد اور عورت کی شادی کو ملتا ہےامریکی صدر براک اوباما نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اس فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے ۔امریکہ میں حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی نے ہمشہ ہم جنس شادیوں کی مخالفت کی ہے۔ ریپبلکن جماعت نے اپنے بیان میں اس فیصلے پر نا اُمیدی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر ملک میں بات چیت جاری رہنی چاہیے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہم جنس پرستی ایک حساس موضوع ہے۔پہلے صدر براک اوباما ہم جنس شادیوں کے مخالف تھے۔ لیکن پچھلے برس اُنھوں نےاس کے حق میں بیان دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 جون 2013 - 19:30
News ID: 434223
ریپبلکن پارٹی نے امریکہ کی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستی کے حق میں فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔