25 جون 2013 - 19:30
دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں انہیں پوری طاقت سے کچل دیا جائے، حیدر علی مرزا

چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان کا کہنا ہے کہ قائداعظم ریذیڈنسی اور غیرملکی سیاحوں پر حملے کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کیخلاف عسکری ادارے حکومت اور عوام ملکر فیصلہ کن اقدام کریں۔

ابنا: سابق مشیر وزیراعلٰی پنجاب، چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان الحاج حیدر علی مرزا نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم اور دین کے دشمن ہیں۔ انہوں نے پشاور میں شیعہ سنی مساجد، نماز جنازہ کے اجتماع، قائداعظم ریذیڈنسی اور ناگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کا قتل عام کرکے بلوچستان میں معصوم طلباء کا خون بہا کر ملک کو غیر مستحکم اور بے توقیر کرنے اور بیرونی ملک میں پاکستان کو دہشت گرد اسٹیٹ کا تاثر دینے کی کوشش کی ہے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے مذاکرات کی بجائے پوری طاقت سے کچل دیا جائے، دہشت گردوں کیخلاف عسکری ادارے، حکومت اور عوام ملکر فیصلہ کن اقدام کریں۔......./169