ابنا: جدہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اصرار کیا کہ شام میں عسکریت پسندوں کو طیارہ شکن اور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سے لیس کیا جانا چاہیے۔دمشق میں الزوبی نے کہا کہ شام میں تشدد اور خونریزی کی بنیادی وجہ سعودی ہتھیار اور دولت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل شامیوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سعودی وزیر کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے شام کے وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر سعود الفیصل شام کو ایک مقبوضہ علاقہ اور فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر دیکھتے ہیں تو ان کی کوئی غلطی نہیں ہے کیونکہ ان کی گفتگو ان کی سوراخ شدہ یادداشت اور مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔شام کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شام کے سیاسی مستقبل میں آل سعود کی شاہی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔اس کے علاوہ الزوبی نے کہا کہ شام کے تئیں سعودی عرب کی پالیسیاں اپنے عوام کی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتیں کہ جو شامی عوام کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔مارچ 2011 سے شام میں شروع ہونے والے بحران میں اب تک سرکاری سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد سمیت ترانوے ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دمشق کا کہنا ہے کہ ملک میں خونریزی اور تشدد میں مصروف غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ایک بہت بڑی تعداد غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے۔مغرب اور اس کے علاقائی اتحادی خاص طور پر قطر، سعودی عرب اور ترکی عسکریت پسندوں کی حمایت کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، کئی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم عسکریت پسند جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔......./169
25 جون 2013 - 19:30
News ID: 433865
شام کے وزیر اطلاعات عمران الزوبی نے کہا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی حالیہ مسلسل کامیابیوں کے خوف نے سعودی عرب کو لرزہ بر اندام کر دیا ہے۔