اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے عدالت نے اپنی بے عدالتی کا ثبوت دیتے ہوئے اس ملک کی انقلابی خاتون زینب الخواجہ کو پولیس کو گالیاں دینے کے جرم میں دو ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے جبکہ ایک طالبہ کو بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں ایک سال کی قید کا حکم دے دیا ہے۔ادھر دوسری طرف الوفاق نیوز ایجنسی کے مطابق آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے عام شہریوں کے ۱۶ گھروں پر حملہ کر کے لوگوں کی ضرب و شتم کیا اور حکومت مخالف مظاہرین پر زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کو سیکیورٹی دستوں نے لوگوں کے گھروں پر حملہ کر کے ۱۹ افراد کو گرفتار بھی کیا جبکہ گھروں پر حملہ کئے جانے کے نتیجے میں ۶ افراد زخمی ہوئے ہیں اور گھروں کا ساز و سامان بھی توڑا پھوڑا گیا ہے۔.............242
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433697
حرین کے عدالت نے زینب الخواجہ کو پولیس کو گالیاں دینے کے جرم میں دو ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے جبکہ ایک طالبہ کو بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں ایک سال کی قید کا حکم دے دیا ہے۔