ابنا: گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلم باغ پشین چمن کوئٹہ ژوب اور دیگر علاقوں سے درجن بھر طلباء لاپتہ ہوچکے ہیں گذشتہ روز بھی مسلم باغ راغہ باکلزئی کے نوجوان محمد اسلم ولد غازی محمد حسن مدرسہ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوا ہے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ہے خفیہ اداروں کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے دینی مدارس سے لاپتہ طلباء کو کالعدم تحریک طالبان بھرتی کرکے علاقوں میں ٹریننگ کیلئے لے گئے ہیں بلوچستان میں دینی مدراس کے طلباء کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے اب والدین پریشان ہیں اور بہات سارے والدین نے اپنے بچوں کو مدارس سے نکال لیا ہے ۔......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433564
کوئٹہ - بلوچستان میں دینی مدارس کے طلباء کی پر اسرار گمشدگی عوام کیلئے لمحہ فکریہ بن چکا ہے/گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلم باغ پشین چمن کوئٹہ ژوب اور دیگر علاقوں سے درجن بھر طلباء لاپتہ ہوچکے ہیں