ابنا: سرینگر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل سرینگر میں رونما ہونے والے واقعہ جس میں6سکیورٹی اہلکار اوربعض ذرائع کے مطابق8اہلکار ہلاک اور5 زخمی ہوئے تھےاس ملک کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے جو کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ہمراہ آج سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کا دو روزہ دورہ کررہےہیں نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد کشمیر میں حالات خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، تاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو ایک ہمسایہ ملک میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی حمایت حاصل ہے جو کشمیر میں کارروائیوں کے لئے حزب المجاہدین کواسلحہ اورگولہ بارود کے علاوہ فنڈز بھی فراہم کررہی ہے۔ واضح رہے کہ منموہن سنگھ کے دورے کے خلاف جہاں عسکریت پسندوں نے پہلے ہی ہڑتال کی کال دے رکھی ہےوہیں من موہن سنگھ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے ھمراہ ایک ہزار تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی بارہ کلومیٹر طویل ریلوے سرنگ کا افتتاح کریں گے......../169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433521
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس ملک کے زیر انتظام کشمیرکے دورے کے موقع اور کل رونما ہونے والے واقعہ کے بعد جس میں11سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔