23 جون 2013 - 19:30
مشرف پر غداري کے الزام ميں مقدمہ چلے گا

حکومت پاکستان نے ملک کي سپريم کورٹ سے سابق فوجي سربراہ اور صدر کے خلاف غداري کا مقدمہ چلانے کي درخواست کي ہے-

ابنا: حکومت پاکستان کي جانب سے يہ درخواست آج ملک کے اٹارني جنرل نے سابق صدر اور فوجي سربراہي پرويز مشرف کے خلاف غداري کا مقدمہ چلانے کي غرض سے  دائر کي گئي درخواستوں کي سماعت کے دوران کي- 
اٹارني جنرل نے سپريم کورٹ ميں  حکومت کا موقف پيش کرتے ہوئے کہا کہ آئين کے آرٹيکل چھے کي خلاف ورزي کے مرتکب شخص کو قانون کے کٹہرے ميں لايا جائے-
انہوں نے کہا کہ پرويز مشرف پر مقدمہ چلانے کے سلسلے ميں پارليمنٹ کي قرارداد بھي موجود ہے-
ادھر پاکستان کے وزيراعظم مياں نواز شريف نے بھي اس بات کي تصديق کي ہے کہ انکي حکومت پرويز مشرف پر آئين کي دفعہ چھے کے تحت مقدمہ چلانے کا ارادہ رکھتي ہے-

قومي اسمبلي کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم مياں نواز شريف نے کہا کہ پرويز مشرف نے بارہ اکتوبر کو  شب خون مارا تھا اور تين نومبر کو بھي غير آئيني اقدام کے  تحت ججوں کو کام کرنے سے روک ديا تھا-
انکا اشارہ اپني حکومت کي برطرفي  اور ججوں کي نظر بندي  کے معاملے کي جانب تھا-انہوں نے کہا کہ پرويز مشرف کو آئين شکني پر جوابدہ ہونا پڑے گا- انہوں نے غير ملکي سياحوں کے قتل کے واقعے کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کي اور يہ بات زور ديکر کہي  کہ حکومت اس گھناونے فعل ميں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سزا ديگي -
.....
/169