ابنا: ایکواڈور کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت کے عتاب کا شکار اور سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے ان کے ملک میں پناہ کی درخو است دی ہے۔ایکواڈور کے وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ امریکی حکومت کے عتاب کا شکار اور سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے ان کے ملک میں پناہ کیدرخو است دی ہے کہا کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی دستاویزات اور اسناد کو برملا کرنے والے شخص کی حفاظت کو آزادی بیان قرار دیا۔ایڈورڈ اسنوڈن نے اخبارواشنگٹن پوسٹ اورگارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی، لوگوں کی ذاتی ویڈیوز، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، تصاویر اورای میلز تک حاصل کر تی ہے۔ اس کے بعد وہ بیس مئی کو ہانگ کانگ چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے ایڈورڈ سنوڈن پر جو فردِ جرم عائد کی گئی ہے اُس کے تحت الزامات میں جاسوسی اور حکومتی دستاویزات کی چوری شامل ہے۔ ان الزامات کے ثابت ہونے پرانہیں دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جون 2013 - 19:30
News ID: 433188
ایکواڈور کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت کے عتاب کا شکار اور سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے ان کے ملک میں پناہ کی درخو است دی ہے۔