ابنا: صدر مرسي کے مخالفين نے تيس جون کو تحرير اسکوائر پر مظاہرے کا اعلان کيا ہے جس ميں ابھي ايک ہفتہ باقي ہے ليکن لوگوں نے ابھي سے وہاں اپنے خيمے نصب کرنا شروع کرديئے ہيں - خيمہ نصب کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہيں خدشہ ہے کہ صدر مرسي کے طرفدار تحرير اسکوائر پر قبضہ کرکے انہيں مظاہرہ کرنے سے روک ديں گے اس لئے انہوں نے ابھي سے وہاں خيمے نصب کرنا شروع کرديا ہے - رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ مخالفين نے محمد مرسي کے اقتدار سے ہٹنے تک تحرير اسکوائر پر دھرنا جاري رکھنے کا اعلان کيا ہے - دھرنے دينے والے ايک شخص نے کہا کہ تحرير اسکوائر پر ہم ابھي سے اس لئے آگئے ہيں کہ اخوان المسلمين اس پر قبضہ نہ کرسکيں - اس دوران :خطيب تحرير اسکوائر کے نام سےمشہور شيخ محمد عبداللہ نے بھي جن کا تعلق الازہر محاذ سے ہے ، لوگوں سے تيس جون کے مظاہرے کے لئے تحرير اسکوائر پر جمع ہونے کي اپيل کي ہے - انہوں نے کہا ہے کہ ہم تحرير اسکوائر خالي نہيں کريں گے کيونکہ ہميں خدشہ ہے کہ مرسي کے طرفدار اس پر قبضہ کرليں گے......../169
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432198
قاہرہ کے تحرير اسکوائر پر صدر مرسي کے مخالفين کا اجتماع اور دھرنا شروع ہوگيا ہے -