ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیی کمیشن کے رکن منصور حقیقت پور نے کہا ہےکہ شام کے صدر بشار اسد عرب دنیا کے ایک طاقتور رہبر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔منصور حقیقت پور نے آج پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران جنیوا دو کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کۓ جانے اور شام میں دہشتگردوں کو مسلح کرنے سے متعلق امریکہ کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے میں امریکی حکومت جس قدر آگے بڑھتی جائے گی اسے اس کی زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔حقیقت پور نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان، عراق اور لبنان میں امریکیوں کی کارکردگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات خصوصا مشرق وسطیٰ کے خطے میں اس طرح کے معاملات میں داخل ہونے کی ضروری صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ حقیقت پور نے مزید کہا کہ شام بحران حل کرنے کے سلسلے میں شام کی حکومت، عوام اور فوج کے حوصلے زیادہ بلند ہوئے ہیں اور وہ حتمی کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جون 2013 - 19:30
News ID: 432051
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیی کمیشن کے رکن منصور حقیقت پور نے کہا ہےکہ شام کے صدر بشار اسد عرب دنیا کے ایک طاقتور رہبر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔