ابنا: نئی دھلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق موسلا دھار بارش سے سب سے زیادہ تباہی اترا کھنڈ میں رودر پرياگ ضلع میں واقع شیو کی نگری کیدار ناتھ میں ہوئی ہے۔مختلف علاقوں میں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے اب تک 150 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم حکام کے مطابق ابھی بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں رابطہ بحال نہیں ہو سکا اس لیے تباہی کا صحیح اندازہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جان و مال کا نقصان بڑھ سکتا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 500 سے زیادہ عمارتیں یا تو مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں یا پھر انھیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔اس ملک کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے جہاز کے ذریعے اس علاقے کا دورہ کیااور وزیراعظم نے 1,000 کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جون 2013 - 19:30
News ID: 431943
ہندوستان میں شدید بارش سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔