ابنا: دمشق ميں ترکي کے سفارت خانے کے باہر ہونے والے اس مظاہرے ميں لوگوں نے رجب طيب اردوغان کي شام ميں سرگرم دہشتگردوں کي حمايت پر مبني پاليسي کي مذمت کي-ترکي اور شام کے شہريوں نے اردوغان کي حکومت کي طرف سے دہشتگردوں کي حمايت ختم کئے جانے کا مطالبہ کيا -اس مظاہرے ميں شامل شام کے ايک عالم دين شيخ عبد السلام الحراش نے کہا کہ ترکي جمہوريت کي حمايت کے نام پر شام ميں بد امني پھيلا رہا ہے جبکہ خود ترک عوام کے احتجاج اور جمہوري اقدار کو برداشت نہيں کر پا رہا ہے-واضح رہے کہ شام ميں دہشتگردوں نے امريکہ، اسرائيل ، قطر، سعودي عرب ، اور ترکي کي حمايت سے مارچ دو ہزار گيارہ سے شامي حکومت کو گرانے کيلئے اس ملک ميں بد امني پھيلا رکھي ہے اور يہ دہشتگرد بے گناہ عوام کا قتل عام کر کے شام ميں بيروني مداخلت کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہيں مگر اب تک انہيں کاميابي نہيں ملي ہے-...../169
19 جون 2013 - 19:30
News ID: 431786
دمشق ميں ترکي کے سفارت خانے کے سامنے ترکي کے وزير اعظم کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرہ ہوا جس ميں ترکي اور شام دونوں ہي ملکوں کے شہري شامل تھے-