18 جون 2013 - 19:30
امریکہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پامالی کا ذمہ دار

امریکہ کے معروف تجریہ نگار اور مصنف رالف شونمین نے کہا ہےکہ امریکہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پامالی کا ذمہ دار ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  رالف شونمن نے کہاکہ گوانتانامو جیل میں امریکہ کے اقدامات مکمل طرح سے انسانی حقوق کے برخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خود سرانہ طور پر گوانتانامو کے قیدیوں کو گرفتار کیا تھا اوران کے ساتھ ظالمانہ رویوں سے پیش آرہا ہے ۔ امریکہ کے اس مصنف نے کہا کہ گوانتانامو جیل میں امریکہ کا رویہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ رالف شونمین نے کہا کہ امریکی حکومت نے کبھی بھی قانون کی پابندی نہیں کی ہے۔.........242