18 جون 2013 - 19:30
امام خمینی اسپیس سنٹر کا افتتاح بہت جلد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ عنقریب امام خمینی اسپیس سنٹر کا افتتاح ہوجائےگاجوایک اسپیس لانچنگ سنٹر ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ عنقریب امام خمینی اسپیس سنٹر کا افتتاح ہوجائےگاجوایک اسپیس لانچنگ سنٹر ہے۔جنرل احمد وحیدی نے مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بعض اسپیس پروجیکٹ پر کام ہورہا ہے جن کا افتتاح آئندہ دنوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ایران علاقائي ملکوں اور عالم اسلام میں میں تیار کئے گئے مصنوعی سیٹیلائٹ امام خمینی اسپیس سنٹر سے خلا میں بھیجے جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مرکز سے سیمرغ راکٹ کے ذریعے طلوع سیٹیلائيٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔ قابل ذکرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایسے عالم میں جبکہ اس پر مغرب اور سامراج کی جانب سے طرح طرح کی پانبدیاں لگي ہیں مختلف سائينسی اور ٹیکنالوجیکل میدانوں میں حیرت ا نگيز ترقی کی ہےجن میں دفاعی شعبے اور مڈیکل سائنس بھی شامل ہے۔ ایران کی دفاعی صنعتوں نے اپنے ملک کی ضرورت کا ساز و سامان بنانے میں خود کفالت حاصل کرلی ہے جبکہ میڈیکل سائنس، بایو ٹیکنالوجی، نانو ٹیکنالوجی اور اسٹم سلز ٹیکنالوجی میں بے پناہ ترقی کی ہے.........242