ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں چودہ جون کو ہونےوالے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ استحکام آئے گا۔ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کل جاری ہونے والے من موہن سنگھ کے بیان میں مزید آیا ہےکہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پائے جاتے ہیں جن کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ہمہ گیر اور مفید تعلقات کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ اس بیان میں ہندوستانی وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات اور رابطے میں مزید تقویت پیدا ہوگي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431284
ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ڈاکٹر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی ہے۔