ابنا: افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد محقق دہشتگردانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔دہشتگردوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کابل کے پرسرخی علاقے میں کیا تھا۔ ریڈیو تہران کی پشتو سروس کے مطابق صدائے افغاں نیوز کے سربراہ سید عیسی مزاری نے کہا ہے کہ چونکہ حزب وحدت اسلامی کے سربراہ کی گاڑی کے بکتر بند ہونے کی وجہ سے انہیں دہشتگردوں کے حملوں میں کوئي نقصان نہیں پہنچا اور دہشتگرد اپنے مذموم اھداف میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد محقق کے تین محافظ بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431164
افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد محقق دہشتگردانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔