ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں عالمی امور کی کمیٹی کے سربراہ الکسی پوشکوف نے نووستی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں حس روحانی کی کامیابی سے امریکہ کے جارحانہ منصوبے ناکام ہوگئے ہیں ۔ اس روسی ممبر پارلیمنٹ نے کہا وہ لوگ جو نہیں جانتے انہیں بتانا چاہتاہوں کہ امریہ نے چھے یا سات برسوں قبل ایران کے خلاف حملوں کا منصوبہ تیار کرلیاتھا لیکن اب امریکہ کے سارے منصوبوں پر پانی پھر گيا ہے۔ واضح رہے امریکہ اور صیہونی حکومت نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی مقاصد ہیں جبکہ ایران نے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ ادھر امریکی صدر اوباما نے کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کےلئے تمام آپشنز قابل عمل ہیں۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے دن انٹرنیشنل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طرح سے شفاف ہے اور ہم ان اپنے ایٹمی پروگرام کو عالمی برادری کے لئے مزید شفاف بنانا کے لئے آمادہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431155
روس کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں گيارھویں صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر حسن روحانی کی کامیابی نے ایران کے خلاف امریکہ کے جارحانہ منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔