17 جون 2013 - 19:30
ایران کی قومی فٹبال ٹیم وولڈ کپ میں

جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں( وولڈ کپ) میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

ابنا: نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے جنوبی کوریا کی قومی ٹیم  کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کافی دلچسپ رہا پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے 59 ویں منٹ میں ایران کے کھلاڑی رضا قوچانی نژاد نے جنوبی کوریا کے دروازے میں گول کر دیا جس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم نے ایران کے دروازے پر بھر پور حملے شروع کر دیئے لیکن ایرانی کھلاڑيوں نے اپنے دروازے کا مکمل طور پر دفاع کیا ۔ اور اس طرح ایرانی ٹیم  2014 میں برازیل میں ہونے والے عالمی فٹبال مقابلوں میں پنہچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲