ابنا: منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے پير کي شام اپني پہلي پريس کانفرنس ميں اپنے مختصر خطاب ميں انتخابات ميں پرجوش شرکت پر ايراني عوام کا شکريہ ادا کيا -انہوں نے ايک بار پھر کہا کہ انتخابات ميں اصلي فاتح ايراني قوم ہے –ڈاکٹرحسن روحاني نے ايک بار پھر اس بات پر زور ديا کہ اپنے انتخابي وعدوں کو ہرگز فراموش نہيں کريں گے اور ان پر عمل کريں گے –انہوں نے ايک سوال کے جواب ميں سياسي اور اقتصادي دونوں شعبوں ميں اعتدال پسندي کي ضرورت پر زور ديا اور کہا کہ سياسي اور اقتصادي ہر ميدان ميں افراط و تفريط سے پرہيز ضروري ہے-ڈاکٹر حسن روحاني نے ايک اور سوال کے جواب ميں عوام کے اقتصادي اور معيشتي مسائل کے حل کو اپني حکومت کي پہلي ترجيح قرار ديا –انہوں نے الجزيرہ کے نمائندے کے ايک سوال کے جواب ميں خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ افہام و تفہيم اور دوستانہ روابط کے فروغ کو اپني خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں شمار کيا-انہوں نے شام کے بحران کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ ہم دہشتگردي، خانہ جنگي اور شام ميں بيروني مداخلت کے مخالف ہيں اور سمجھتے ہيں کہ شام کا بحران صرف داخلي طور پر عوام کے ذريعے ہي حل کيا جاسکتا ہے –انہوں نے ايران کے خلاف امريکا اور اس کے اتحاديوں کي پابنديوں کو ظالمانہ قرار ديا –ڈاکٹر حسن روحاني نے اسي کے ساتھ ايران کے ايٹمي پروگرام کو مکمل طور پر پر امن اور شفاف قرار ديا اور دو طرفہ اعتماد سازي کي ضرورت پر زور ديا -ڈاکٹر حسن روحاني نے يورينيئم کي افزودگي بند کئے جانے کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ اس کا وقت گزرچکا ہے اور افزودگي بند نہيں کي جاسکتي - انہوں نے کہا کہ ايٹمي معاملے کو پابنديوں اور دھمکيوں کے ذريعے حل نہيں کيا جاسکتا –اس معاملے کو صرف مذاکرات کے ذريعے حل کيا جاسکتا ہے - انہوں نے ايران اور برطانيہ کے روابط کے تعلق سے بي بي سي کے نمائندے کے سوال کے جواب ميں کہا کہ ايران ان تمام ملکوں کے ساتھ جنہيں وہ سرکاري طور پر تسليم کرتاہے اور ان کے ساتھ اختلافات ہيں، باہمي احترام اور ايراني عوام کے مفاد کے تحفظ کي بنياد پر اختلافات کو حل کرنے کے لئے تيار ہے-منتخب صدر نے امريکا کي براہ راست مذاکرات کي پيشکش کے بارے ميں اين بي سي ٹي وي کے نمائندے کے سوال کے جواب ميں کہا کہ امريکا اور ايران کے روابط کا مسئلہ بہت پيچيدہ ہے پہلے اس پيچيدگي کو دور کرنے کي ضرورت ہے –انہوں نے امريکا کے ساتھ مذاکرات کے لئے حالات کو سازگار کرنے کي ضرورت پر زور ديا اورکہا کہ پہلے امريکا اپنا خلوص نيت ثابت کرے اس کے بعد اس سلسلے ميں بات ہوسکتي ہے - انہوں نے اسي کے ساتھ اس بات پر زور ديا کہ ان کي حکومت ایراني عوام کے حقوق کے ذرہ برابر پسپائي اختيار نہيں کرے گي-ان کي پريس کانفرنس ايران کے وقت کے مطابق تقريبا سواچار بجے شروع ہوئي - ڈاکٹر حسن روحاني تين اگست کو ايران کي زمام حکومت سنبھاليں گے –......./169
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430789
ايران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے اپني پہلي بين الاقوامي پريس کانفرنس ميں عوام کے اقتصادي اور معيشتي مسائل کے حل اور خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ روابط کے فروغ کو اپني حکومت کي اولين ترجيحات ميں شمار کيا ہے -