16 جون 2013 - 19:30
قطر کے امیر اور وزیرا‏عظم کے درمیان شدید اختلافات

امیر قطر اور قطر کے وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کو منتقل کرنے کے سلسلے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور امیر قطر نے خلیجی ریاستوں کے عرب حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ تعاون نہ کریں۔

ابنا: امیر قطرشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور  قطر کے وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کو منتقل کرنے کے سلسلے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور امیر قطر نے خلیجی ریاستوں کے عرب حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ قطر کے وزیر اعظم کے ساتھ تعاون نہ کریں۔امیر قطر اقتدار ولیعہد کو منتقل کرنا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعظم اس کے خلاف ہیں۔ قطر کے حکام میں اندرونی سطح پرزبردست کشیدگی پائی جاتی ہےذرائع کے مطابق خلیجی عرب ریاستوں میں اقتدار منتقل کرنے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا اہم کردار رہتا ہے یہاں کے عرب عوام کو اپنا رہبر منتخب کرنے کا کوئی  حق حاصل نہیں۔......./169