ابنا: پير کے روز ويمن يونيورسٹي اور بولان ميڈيکل کمپلکس اسپتال ميں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ميں جانبحق ہونے والوں کي تدفين کے موقع پر شہر ميں سوگ کا ماحول رہا اور سڑکيں سنسان رہيں جبکہ سرکاري عمارتوں پر قومي پرچم بھي سرنگوں رہے - ياد رہے کہ کوئٹہ ميں سنيچر کو ويمن يونيورسٹي کي بس ميں دھماکے سے چودہ طالبات جاں بحق ہوگئي تھيں - ويمن يونيورسٹي بس دھماکے ميں جاں بحق اور زخمي ہونےوالي طالبات کو جب اسپتال منتقل کيا گيا تو اس موقع پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے افراد کے ساتھ ساتھ صحافيوں کي بھي بڑي تعداد موجود تھي اور اسي دوران اسپتال کے ايمرجنسي شعبے ميں ايک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑاليا-اس کے ساتھ ہي دہشتگردوں نے اسپتال کي چھت اور اندر بھي مورچہ بند ہوکر گولياں چلانا شروع کرديں جس کے نتيجے ميں زخمي طالبات کي عيادت کرنے کي غرض سے آئے ڈپٹي کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور خان ، پي ايم سي کے ايم ايل او ڈاکٹر شبير مگسي ، ايف سي کے چار اہلکار اور چار نرسيں بھي ماري گئيں -اس واقعے کے بعد سيکورٹي فورس اور دہشتگردوں کے درميان لڑائي شروع ہوگئ جو چار گھنٹے تک جاري رہي - اس لڑائي کے دوران ہي ايک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا ليا جبکہ تين دہشتگرد سيکورٹي فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے -...../169
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430720
بولان ميڈيکل کمپلکس اور ويمن يونيورسٹي ميں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کے خلاف آج کوئٹہ سميت پورے بلوچستان ميں يوم سوگ منايا گيا-