16 جون 2013 - 19:30
برطانيہ کے مسلمان انجمن: اسرائيلي مصنوعات کا بائيکاٹ

برطانيہ کے مسلمانوں کي انجمن نے اعلان کيا ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان ميں اسرائيل کے زير قبضہ فلسطيني علاقوں ميں تيار کي گئي مصنوعات کا بائيکاٹ کرکے صہیوني ریاست سے اپني ناراضگي کا برملا اظہار کريں گے -

ابنا: اس انجمن کےبيان ميں کہاگيا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے دوہفتے قبل يعني اکيس جون سے غرب اردن ميں صيہوني بستيوں ميں تيار کي گئي مصنوعات کے بائيکاٹ کا آغاز کريں گے –
برطانيہ کے مسلمانوں کي انجمن نے اسي طرح اعلان کيا ہے کہ وہ صہيوني بستيوں کي تعمير کے خلاف احتجاج کے لئے ايک قومي دن کا اعلان کريں گے -
بيان ميں کہا گيا ہے کہ ہم چاہتے ہيں کہ فلسطيني علاقوں ميں صيہوني بستيوں کي تعمير کے خلاف ان علاقوں ميں اسرائيل کے ذريعے تيارکردہ مصنوعات کا سب بائيکاٹ کريں –

بيان ميں کہا گيا ہے کہ ان علاقوں ميں تيار کي گئي اسرائيلي مصنوعات کي خريداري کا مطلب يہ ہے کہ آپ  صيہونيوں کے ذريعے فلسطيني علاقوں پر کئے گئے قبضے اور فلسطينيوں پر ہونےوالے ظلم وستم سے راضي ہيں –

گذشتہ کئي برسوں سے مختلف مناسبتوں پر مسلمانوں اور حتي عيسائيوں کے ذريعے اسرائيلي مصنوعات کے بائيکاٹ کا اعلان ہوتا رہا ہے-
.......
/169