16 جون 2013 - 19:30
اتراکھنڈ میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی

ابنا: ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی،عمارتیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے کی نظر ہوگئیں۔نئی دھلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ھندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے قصبے اترکاشی میں 36 گھنٹوں کی مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اوربپھرا ہوا دریائے گنگا کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بہا لے گیا۔ ادھر ھندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی کا اندرا گاندھی ائرپورٹ بھی بارشوں کی وجہ سے پانی سے بھر گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں اور متعدد پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲