ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ شب مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے بحران کے حل سے متعلق چار فریقی اجلاس بلائے جانے پر مبنی مصر کے صدر محمد مرسی کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور مصر کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گيا۔مصر کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور حسن روحانی کی کامیابی کی مبارکباد بھی پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430599
اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شام کے بحران کے سیاسی حل اور اس ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔