15 جون 2013 - 19:30
غیرملکی حکومتیں طالبان کی پشتپناہی کررہی ہیں

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومتیں اور بیرونی طاقتیں طالبان شدت پسندوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہی ہیں۔

ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ غیر ملکی حکومتیں اور بیرونی طاقتیں طالبان شدت پسندوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہی ہیں۔افغان صدر نے ملک بھر کے 34 صوبوں کے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان غیر ملکی امداد لینا بند کردیں اور وطن کی صحیح خدمت کرنا شروع کردیں تو افغانستان کی طاقت دوبرابر ہوجائے گي حامد کرزائی نے کہا کہ طالبان کو امریکہ کے ساتھ گفتگو کرنے کے بجائے براہ راست افغان قوم کے نمائندوں سے گفتگو کرنی چاہیے۔......./169