15 جون 2013 - 19:30
ایران کے جوہری مراکز،آئی،اے،ای،اے کی نگرانی میں

روس نے کہا ہے کہ ایران کے تمام جوہری مراکز،جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی نگرانی میں ھیں اوراس ادارے کے معائنہ کار بدستور ان مراکز میں موجود ھیں۔

ابنا: روس نے کہا ہے کہ ایران کے تمام جوہری مراکز،جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی نگرانی میں ھیں اوراس ادارے کے معائنہ کار بدستور ان مراکز میں موجود ھیں۔جوہری توانائی کے عالمی ادارے میں روس کے نمائندے ولا دیمیر ورنکوف نے کل روسی ریڈیو(صدای روس) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو مد نظر رکھنی چاہیئےکہ جن مراکز کو جوہری مراکز کا نام دیا گیا ہے اور جہاں جوہری حوالے سے کام ہو رہا ہے وہ تمام کے تمام جوہری توانائی کے عالمی ادارے اور ان کے معائنہ کاروں کی نگرانی میں ھیں۔انہوں نے کہا کہ اس دعوے کوقبول نہیں کیا جا سکتا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ روس کے نمائندے ولا دیمیر ورنکوف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مناسب طریقے ،این،پی،ٹی کے رکن ممالک کی دلچسپی اور جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے تعاون سے ایران کے باقیماندہ جوہری مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲