ابنا: پولیس کے مطابق تھانہ نشتر کالونی میں ایک مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان رانا جماعت علی اور نثار علی عبوری ضمانت کیلیے پیشی پر سیشن کورٹ گئے۔دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں ملزمان سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ رانا جماعت علی اور رانا نثار راستے میں دم توڑ گئے،فائرنگ سے عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی عدالتوں سے پاکستانی عوام کو انصاف نہیں بلکہ گولیاں ملتی ہیں۔......./169
15 جون 2013 - 19:30
News ID: 430197
پاکستان کے شہرلاہور کی سیشن کورٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا ہے۔