14 جون 2013 - 19:30
سعودي عرب کے مختلف علاقوں ميں مظاہرے

سعودي عرب کے عوام نے سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کرتے ہوئے پھر مظاہرہ کيا ہے يہ مظاہرے دارالحکومت رياض سميت کئي ديگر شہروں ميں ہوئے-

ابنا:  مظاہروں ميں شامل عوام نے سعودي پوليس کي طرف سے گرفتاري کے وقت خواتين کے ساتھ کي گئي زيادتي کي مذمت کي اور اس تشدد کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا-سعودي عرب کے مرکزي صوبے القصيم کے بريدہ شہر ميں مشتعل نو جوانوں نے حاليہ دنوں ميں سياسي کارکنوں کي گرفتاري کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑکيں بند کر ديں  اور قيديوں کي رہائي کے حق ميں نعرے لگائے-عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے حاليہ دنوں کے دوران دسيوں لوگوں کو پر امن مظاہروں ميں شريک ہونے کے سبب گرفتار کر ليا ہے-سعودي عرب ميں خاص طور پر مشرقي علاقوں ميں گذشتہ دو برس سے پر امن مظاہرے ہورہے ہيں-ان مظاہروں ميں شامل عوام سياسي قيديوں کي رہائي، سماجي انصاف ، آل سعود خاندان ميں پھيلي   بد عنواني سے نمٹنے، تفريق آميز پاليسيوں کے خاتمے اور سياسي اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہيں-آل سعود حکومت کي سيکورٹي فورس ان مظاہروں کو طاقت کے ذريعے  پر کچل دينا چاہتي ہے-......./169