13 جون 2013 - 19:30
امام خامنہ ‎ای مظلوموں کے لئے ایک باپ کے مانند ہیں

عراق ناصریہ کے امام جمعہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قائد انقلاب اسلامی قوم اور مظلوم و کمزور طبقہ کے لوگوں کے غم کو اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے کہا: امام خامنہ ‎ای مظلوموں کے لئے ایک باپ کے مانند ہیں۔

ابنا: ناصریہ عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ محمد مهدی ناصری نے قائد انقلاب اسلامی ایران کو ایک عوامی قائد کے عنوان سے جانا اور اظہار کیا: جو شخص بھی رہبریت کی خصوصیت رکھتا ہو اور لوگوں کے خوشی و غم کو اپنا سمجھے اور اس غم کو اپنے ذمہ کر لے تو عوام اس کی حمایت کرتی ہے۔ تمام عالم دین کو اس طرح کا ہونا چاہیئے اور خاص مذہب اور قوم کے قید سے دور رہیں۔ انہوں نے حضرت آیت الله خامنه ای کو ایک اعتدال پسند نظریہ کا حامل جانا ہے اور کہا: دشمنوں کی کوشش و سازش ہے کہ وہ مذہبی نظریہ کو وسعت دے اور اس سلسلہ میں تعصب کو رائج کرے لیکن ایسے حالات میں علماء و مراجع کرام کو اس نظریہ کے تحت تاثیر قرار نہیں پانا چاہیئے۔ امام خامنہ ای معتدل نظریہ کے نمونہ ہیں اور وہ کسی بھی طرح کے تعصب سے دور ہیں اور کسی بھی قبیلہ و گروہ کی طرفداری سے الگ ہیں ان کا نظریہ پوری طور سے عوام کے درد دل سے ہم آہنگ ہے۔ حجت الاسلام ناصری نے وضاحت کی: حضرت آیت الله خامنہ ای اچھی طرح سے علاقہ و دنیا کی قوم کی مشکلات سے با خبر ہیں اور عوام کے ساتھ ہیں یہ ان کا نظریہ ان کی عظمت کو بیان کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲