13 جون 2013 - 19:30
دھشتگردوں کی رسمی طور پر مغرب سے اسلحے کی مانگ

شام میں سرگرم دھشتگروں کے کمانڈر سلیم ادریس نے مغربی ممالک کو خط لکھ کر ان سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگروں کے کمانڈر سلیم ادریس نے مغربی ممالک کو خط لکھ کر ان سے مدد کی درخواست کی ہے۔ اس نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں موجودہ نظام حکومت کو برکنار کرنے کی کوشش میں لگی آزاد فوج کو اسلحہ اور جنگی ساز و  سامان فراہم کیا جائے تاکہ وہ حلب میں شامی فوج کا مقابلہ کر سکیں۔العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار ’’ وال اسٹریٹ‘‘ نے آج کی نیوز میں لکھا ہے: ادریس نے مغرب کے سامنے دو آپشن رکھے ہیں یا اسلحہ بھیج کر حکومت مخالف گروہ کی حمایت کرے یا مشرق وسطی سے اپنے قائم کردہ تمام اڈوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس اخبار کے مطابق ادریس نے کچھ دن پہلے بھی اسلحے کی ایک تفصیلی لیسٹ امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے پاس بھیج کر ان سے مدد کی درخواست کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲