13 جون 2013 - 19:30
شام میں فوج کی کامیابی،  امریکہ اور اسرائیل کو تشویش

لبنان کی ناصری تحریک کے سربراہ مصطفی حمدان نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے مقابلے میں فوج کی کامیابی نےامریکہ اورصیہونی حکومت کوتشویش میں مبتلاکردیا ہے۔

ابنا: لبنان کی ناصری تحریک کے سربراہ مصطفی حمدان نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے مقابلے میں فوج کی کامیابی نےامریکہ اورصیہونی حکومت کوتشویش میں مبتلاکردیا ہے۔مصطفی حمدان نے آج فارس نیوزایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص شہرالقصیر میں شامی فوج کی کامیابی کےبعد امریکہ اوراسرائیل نے استقامت کےمقابلے میں قبائلی فتنے کوھوا دیناشروع کردیا ہے۔حمدان خاطر نے کہا کہ امریکہ اوراسرائیل اس ملک میں قبائیلی اختلافات اور فتنے کو ھوا دینے کےلئے ذرائع ابلاغ کا سہارا لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ شامی فوج نے تقریبا دوہفتے کی شدید جھڑپ کےبعد شہرالقصیر کو دھشتگردوں سےپوری طرح آزاد کرالیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲