13 جون 2013 - 19:30
ھندوستان، نکسلیوں کے حملوں میں 6افراد ہلاک

ھندوستان میں نکسلیوں کے حملوں میں آر،پی،ایف کے ایک اہلکار سمیت 6افراد ہلاک ہوئےھیں۔

ابنا: نئی دھلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل بیھار میں پٹنہ اپ انٹر سٹی ٹرین پر تقریبا 200نکسلی چھاپہ ماروں کے حملے میں آر،پی،ایف کے ایک اہلکار سمیت3افراد ہلاک اور6زخمی ہوئے جبکہ نکسلی چھاپہ ماروں نے آر،پی،ایف کے 3 اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا۔
ادھر ریاست مھاراشٹر میں بھی نکسلیوں کے ایک اور حملے میں3 افراد ہلاک ہوئے ھیں۔
ھندوستان کی 13ریاستوں میں نکسلی سرگرم ھیں اور وہ اس ملک میں کمیونسیٹ نظام لانے کی کوشش کر رہے ھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲