12 جون 2013 - 19:30
کویت کی دو ہزار لبنانی شیعوں کو اپنے ملک سے نکالنے کی کوشش

کویت دو ہزار لبنانی شیعوں کو اپنے ملک سے نکال رہا ہے ۔

ابنا: کویت نےکہ جو شام میں دھشتگردوں کے مقابلے میں اس ملک کی فوج کو پے درپے ملنے والی کامیابیوں سے سخت ناراض ہے، حزب اللہ لبنان سے انتقام لینے کے مقصد سے دو ہزار لبنانی شیعوں کو اپنے ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کویت نے، خلیج فارس تعاون کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کو بہانہ بنا کر دو ہزار لبنانی شیعوں کو اپنے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کویت، اس ملک میں  لبنانی شیعوں کی تجارتی کمپنیوں کے لائیسینس بھی منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲